مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ،کینیڈین وزیر اعظم اور ترک صدر بیجنگ پہنچ گئے ۔
چین کے شہر ہینگ زہو میں جی20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی چین آمد کا سلسلہ جاری ہے ،2 روزہ اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔
سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون، اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو چین پہنچ گئے ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوبامہ بھی امریکہ سے چین کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔
عالمی سربراہوں کی ہینگ زہو آمد پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ سڑکیں سنسان،دکانیں بند ہیں ،اجلاس کے مقام کے نزدیک فیکٹریاں اور پاور اسٹیشن بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
چین میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنمائوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
News ID 1866654
آپ کا تبصرہ